کورونا وبا میں جاں بحق ہونے والے طبی عملے کے اہل خانہ کو سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے کورونا وبا میں اپنی جانیں گنوا دینے والے طبی عملے کے اہل خانہ کے لیے 500،000 ریال (133،000 ڈالر) کی امداد کا اعلان کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت شہریوں اور تارکین وطن کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے صحت کے پیشہ ور افراد کی بھی مدد کرے گی۔
وزیر صحت توفیق الروبیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے کو شکست دینا اور شہریوں کی زندگیاں بچانے کی مہم میں اپنی جانیں قربان کرنا۔ سعودی عرب ان کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔